جامعہ کراچی ،رینجرز کی کارروائی ،5افراد کو حراست میں لے لیا

جامعہ کراچی ،رینجرز کی کارروائی ،5افراد کو حراست میں لے لیا

  

کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرزسندھ نے جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک میں داخلی اور خارجی راستے بند کرتے ہوئے دفاتر کی تلاشی کے بعد 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے اچانک جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے وہاں تلاشی لینا شروع کردی جب کہ اہلکاروں نے ایڈمن بلاک کے مختلف کمروں میں چھان بین بھی کی جس کے بعد 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔جامعہ کراچی کے سیکیورٹی ایڈوائزر خالدعراقی نے 5 افراد کوحراست میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پانچوں افراد کاتعلق جامعہ کراچی کے شعبہ اکانٹس سے ہے جب کہ شعبہ اکاونٹ میں کارروائی کی وجوہات کا کوئی علم نہیں ہے۔واضح رہے کہ جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے کل ہونے والے کانووکیشن کے باعث تعلیمی سرگرمی آج کے لئے بند کی تھی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -