اورنگی ٹاؤن،پولیس مقابلہ، اسٹریٹ کرمنل مارا گیا، دوسرا فرار

اورنگی ٹاؤن،پولیس مقابلہ، اسٹریٹ کرمنل مارا گیا، دوسرا فرار

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن چشتی نگر میں پولیس مقابلہ، ایک اسٹریٹ کرمنل مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل اور مسروقہ سامان برآمد۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹاؤن چشتی نگر میں روڈ پر 2 موٹر سائیکل سوار اسٹریٹ کرمنلز راہ گیروں سے لوٹ مار کرنے میں مصروف تھے کہ پیٹرولنگ پر موجود پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی جس پر ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ماراگیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پستول، ایک چوری شدہ سائٹ اے کی موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ سے اس کی شناخت گل زمین ولد بخت زمان خان کے نام سے ہوئی ہے اور شناختی کارڈ کے مطابق ملزم محلہ شیر خان آباد میٹروول کا رہائشی ہے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی سرد خانے منتقل کردیا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -