افغان تاجر کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار ،آلہ قتل برآمد

افغان تاجر کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار ،آلہ قتل برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ( کرائمز رپورٹر )پشاور پولیس نے افغا ن تا جر کے قتل میں ملوث جو اں سا لہ ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی بر آمد کر لی مقتول افغا نی تا جر تھا جو ملزم کو اپنے خوا ہشات کیلئے استعما ل کر رہا تھا ملزم نے ابتدا ئی تفتیش میں جرم کا اعترا ف کر لیا ہے ان خیالا ت کا اظہار گزشتہ روز اے ایس پی فقیر آباد وسیم ریاض خان نیپریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 17ما رچ 2016کوپہاڑی پو رہ پولیس کو اطلاع ملی کہ حا جی کیمپ آڈ ے میں واقع نجی ہو ٹل میں ایک شخص کی ذبح شدہ لا ش پڑی ہے جس کو پولیس نے تحویل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اوردفعہ 302کے تحت مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے انہوں نے بتا یا کہ پولیس نے کا روائی کر تے ہو ئے تاجر کے قتل میں ملوث ملزم ابو بکر عمر 17سال کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے آلہ قتل بھی بر آمد کر لی اے ایس پی فقیر آباد نے بتایا کہ ملزم ابو بکر نے ابتدا ئی تفتیش کے دوران اعتراف جر م کیا ہے کہ مقتول تاجر اسکو اپنے خوا ہشات کیلئے استعما ل کرتا تھا جس سے تنگ آکر اس نے قتل کر دیا ہے ۔