کراچی ،مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،13افراد زیر حراست ،اسلحہ برآمد

کراچی ،مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،13افراد زیر حراست ،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر) شہر قائد میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں کے ساتھ ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی حرکت میں آگئے۔پولیس اور حساس اداروں نے جمعہ کی صبح کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 13 افراد کو حراست میں لے لیا، حراست میں لیے گئے افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے جمعہ کی صبح شہر کے مختلف علاقوں لیاری، گارڈن، نیپئر،سہراب گوٹھ، جنجال گوٹھ، لائنز ایریا،لیاقت آباد نمبر 1،2، پی آئی بی کالونی، منگھو پیر اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا۔ اس دوران کسی شخص کو اندر یا باہر آنے جانے کی اجازت نہیں تھی۔ دوران آپریشن گھر گھر تلاشی اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے 13 افرادکو حراست میں لے لیا، حراست میں لیے گئے تمام افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد میں سے کچھ کا تعلق کالعدم تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سے ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ زیر حراست افراد شہر میں تخریب کاری کی منصوبہ کر رہے تھے۔ ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔