سندھ اسمبلی: سوال کا غلط جواب دینے پر اسپیکر کا نوٹس

سندھ اسمبلی: سوال کا غلط جواب دینے پر اسپیکر کا نوٹس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی میں جمعہ کو محکمہ زراعت سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کا غلط جواب دینے پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے سخت نوٹس لیا اور وزیر زراعت سردار علی نواز خان مہر سے کہا کہ وہ غلط جواب دینے والے افسر کو معطل کریں اور اس معاملے کی انکوائری کرائیں ۔ اسپیکر نے ان سے کہا کہ سیکرٹری محکمہ زراعت کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ وزیر زراعت نے یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے پر ایکشن لیا جائے گا ۔ یہ سوال مارکیٹ کمیٹی کراچی کے چیئرمین ، ایڈمنسٹریٹرز اور ارکان کے بارے میں تھا ۔ اسپیکر نے کہا کہ آئندہ ہم یہ برداشت نہیں کریں گے کہ ایوان کو غلط جواب دیا جائے ۔ اگر ایسا ہوا تو سیکرٹری کو اسٹینڈنگ کمیٹی میں طلب کریں گے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول