ملکی ترقی تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے ،اساتذہ معیاری تعلیم کے فورغ کیلئے کردار ادا کریں :احسن اقبال

ملکی ترقی تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے ،اساتذہ معیاری تعلیم کے فورغ کیلئے کردار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی ترقی تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے ‘ اساتذہ معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں۔ بچیوں کو صرف پڑھانے کے بجائے سکھانے پر توجہ دی جائے۔ تعلیم ہی واحد ہتھیار ہے جس سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن میں تعلیم کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ورکشاپ میں ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ میں شیلڈز اور ایوارڈ بھی تقسیم کئے گئے دوران خطاب انہوں نے کہا کہ ملک کے اکثر اساتذہ میں تربیت کا فقدان ہے بعض اساتذہ بچوں کو سکھانے کی بجائے صرف پڑھانا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں جبکہ ایسا ہر گز نہیں ہونے چاہیے اساتذہ کو بچوں کو پڑھانے کے ساتھ ساتھ سکھانے پر توجہ دینی چاہیے۔ کیونکہ تعلیم یافتہ قومیں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوسکتی ہیں حکومت ملکی ترقی کیلئے تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس حوالے سے ملک بھر کے سکولوں میں تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے ویژن 2025 کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے حکومت ملک کو معاشی طور پر مستحکم دنیا کے پچیس ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔