نیول ہیڈ کوار ٹرز کا کسی ہاؤسنگ کالونی کے معاملے سے تعلق نہیں :خواجہ آصف

نیول ہیڈ کوار ٹرز کا کسی ہاؤسنگ کالونی کے معاملے سے تعلق نہیں :خواجہ آصف

اسلام آباد(این این آئی) وزارت دفاع نے کہا ہے کہ پاک فوج اور افغان سیکیورٹی فورسزمیں سرحدی رابطے بہتر کرنے پر کام جاری ہے ٗ افغانستان کے ساتھ امن و استحکام کے لئے سرحدی تنازعات کو حل کیا جائے گا۔ جمعہ کو سینیٹ میں وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کر رہے ہیں ٗ افغان نیشنل آرمی سے کہا ہے کہ افغان علاقوں میں دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن اقدام اٹھائے ٗافغان مصالحتی عمل کیلئے 4 فریقی تعاون پربھی کام کررہے ہیں۔ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد پردہشت گردوں کی دراندازی روکنے کے لئے اقدامات سمیت سیکیورٹی بہتر بنانے کے اقدامات کررہے ہیں جب کہ افغانستان کے ساتھ امن واستحکام کے لئیسرحدی تنازعات کو حل کیا جائے گا۔خواجہ آصف کی جانب سے سینیٹ میں جمع کرائے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیول ہیڈ کوارٹرز کا کسی ہاؤسنگ کالونی کے معاملے سے تعلق نہیں تاہم باقی اداروں کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز سے بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول