انتظامیہ کی نا اہلی ، موضع لشکر پور کے سینکڑوں مکانات ، مساجد ، سکول ، ڈسپنسری دریا برد

انتظامیہ کی نا اہلی ، موضع لشکر پور کے سینکڑوں مکانات ، مساجد ، سکول ، ...

  

مظفر گڑھ (تحصیل رپورٹر ) موضع لشکر پور جو کہ دریائے چناب کے کٹاؤ کی زد میں آیا ہوا ہے جہاں سینکڑوں علاقہ مکینوں نے متعدد بار ڈی سی او مظفر گڑھ ،ایکسین انہار کو درخواستیں دے چکے ہیں کہ موضع لشکر پور پوری طرح دریا برد ہو رہاہے جس کیلئے کوئی حفاظتی انتظامات کئے جائیں مگر ضلعی انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہ ریگی دیکھتے ہی دیکھتے پورے کا پورا موضع لشکر پور دریا کی نذر ہو گیا ہے علاقہ مکینوں (بقیہ نمبر 6صفحہ12پر )

منظور حسین خان ،کیپٹن ریٹائرڈمرید حسین ،محمد رمضان نمبر دار ،غلام شبیر خان ،عبدالرزاق خان محمد اسلم خان ،محمد جاوید خان ،غوث بخش خان ،حاجی خادم حسین ،حاجی الطاف حسین ،ڈاکٹر محمد آصف ،شفقت حسین خان ،ذوالفقار علی خان رب نواز خان ،محمد کوڑا ،محمد عاشق ،محمد اکرم و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے موضع لشکر پور کو دریا نے برباد کر دیا ہے ،مساجد ،سکول ،ڈسپنسری اور ہمارے باغات دریا کی نذر ہو چکے ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،کمشنر ڈیرہ غازی خان ،اور سیکرٹری انہار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے موضع میں آئیں اور ہمارے حالت زار پر نوٹس لیں اور ہمارے ہونے والے نقصانات کا ازلہ کریں اور دریا کے کٹاؤ کو روکنے کیلئے حفاظتی انتظامات کریں ۔

دریا برد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -