موسم گرما کی آمد،ٹرپنگ،اوورلوڈنگ ،لوڈشیڈنگ کا عذاب جاری،گیس بھی نایاب

موسم گرما کی آمد،ٹرپنگ،اوورلوڈنگ ،لوڈشیڈنگ کا عذاب جاری،گیس بھی نایاب

  

ملتان،شجاع آباد،وہاڑی،ڈیرہ غازیخان،سلطان کا لو نی ، سیت پو ر ( و قا ئع نگا ر ، نما ئند گا ن ) ملتا ن سمیت جنو بی پنجا ب کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا عذاب بدستور جاری ہے جس سے شہریوں کے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں علاوہ ازیں گیس کی لوڈشیڈنگ سے عوام کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔ملتان سے وقائع نگار کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی طلب3ہزار میگا واٹ تک جا(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

پہنچی ہے جبکہ میپکو ریجن کو1800میگاواٹ تک بجلی فراہم کی جارہی ہے۔گرم موسم شروع ہوتے ہی میپکو کے پرانے اور بوڑھے نظام کی خامیاں اور خرابیاں سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔ٹرپنگ اوولوڈنگ سے بجلی کی بندش شروع ہوگئی ہے۔شجاع آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق شدید گرمی سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ شہری پریشان ہوگئے خاص طور پر الفرید فیڈرز کی بجلی کئی کئی گھنٹے بند کردی جاتی ہے۔وہاڑی سے بیورورپورٹ+نا مہ نگارکے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے لگا خواتین کھا نے پکا نے اور گھر کے کام کاج کیلئے پریشان ہیں۔پیپلز کالونی ، 9-11ڈبلیوبی ، کچی منڈی ، کا لج ٹاؤن ، ایف بلاک ، ای بلاک کے علاقہ مکینوں نے شد ید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ صبح بچوں کے سکول کے اوقات اور شام کے وقت اکثر گیس کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ جانے سے شدید مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ڈیر ہ غازی خانسیبیورورپورٹ کے مطابق گر می کی شد ت میں اضا فہ کے سا تھ ہی بجلی کی غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ میں اضا فہ شہر میں سو ئی گیس کی فر اہمی بھی تعطل کا شکا ر پینے کے پا نی کی فر اہمی بند شہر میں صفا ئی نہ ہو نے سے مچھرو ں کی افز ائش نسل میں بڑ ا اضا فہ شہر یو ں کا سکو ن بر با د صو ر ت حا ل کی اصلا ح کی جائے ان خیا لا ت کا اظہا ر مر کز ی انجمن تا جر ان ضلعی جنر ل سکر یڑ ی فدا حُسین بھٹی صرافہ ایسو سی ایشن کے جنر ل سکر یڑ ی محمد صفد ر خٹک نے اپنے بیا ن میں کیا۔سلطان کالونیسے نمائندہ پاکستان کے مطابقسلطان کالونی گردونواح میں بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگیاں اجیرن کردی۔جبکہ دورانیہ اٹھارہ گھنٹوں سے تجاوز کرگیا۔متعدد مقامات پر عوام نے احتجاج کرکے میپکوکوٹ ادو کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو نفسیاتی مریض بناکر رکھ دیاہے مساجد سے وضوکیلئے پانی غائب کاشتکاروں کے جانورفاقوں پر مجبورطلبہ وطالبات کیلئے تعلیمی مشکلات پیدا ہوگئیں۔کوٹ ادو،سناواں کے ایس ڈی او صارفین کا فون تک نہیں سنتے،کئی دنوں سے یہ سلسلہ جاری ہے کوئی پرسان حال نہیں۔سیت پورسے نما ئندہ پا کستان کے مطا بق پر یس کلب سیت پور میں صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے سر دار اجمل خا ن بر برہ سا بق نا ظم یونین کو نسل سیت پور نے کہا کہ سیت پور ۔ سلطا ن پور ۔ خا نگڑھ دوئمہ سمیت دیگ علا قوں میں بجلی کا بحران سنگین ہو گیا ہے پوری پور ی رات بجلی غا ئب ہو جا تی ہے جس کی وجہ سے عو ام شدید پر یشان ہے ہر طرف مچھروں کی بہتاب ہے لا ئن لا سزز پو رے کرنے کی خا طر بجلی بند کر دی جا تی ہے جب محکمہ واپڈا چوری کر نے وا لو ں کو پکڑنے میں نا کا م ہے جن کا بدلہ وہ دوسرے صا رفین سے لینا چا ہتا ہے عر صہ دراز سے تعینا ت لا ئن سپریڈنٹ شیخ نذیر سیت پور کے سا تھ سو تیلی ما ں کے جیسا سلوک کر رہا ہے اور اکثر سیت پور کی بجلی بند کر دیتا ہے جب کہ سیت پور سے کروڑو ں روپے بل کی مد میں وصول کئے جا تے ہیں جب کہ صا رفین سہو لیا ت نہ ملنے کی وجہ سے پر یشان ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -