پانامہ لیکس ،میگا کرپشن سامنے آنے پرعوامی تحریک کے احتجاجی مظاہرے

پانامہ لیکس ،میگا کرپشن سامنے آنے پرعوامی تحریک کے احتجاجی مظاہرے

  

ملتان 228وہاڑی 228بہاولپور(کامرس رپورٹر 228نمائندگان)پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے زیراہتمام پورے جنوبی پنجاب میں پانامہ لیکس کی رپورٹ کے مطابق حکمران خاندان کی میگا کرپشن ،منی لانڈرنگ اور لوٹ مار کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔ملتان میں پاکستان عوامی تحریک ملتان کے(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

زیراہتمام چوک نواں شہر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کی جبکہ صوبائی سینئر نائب صدر ڈاکٹر زبیر اے خان،آرگنائزر جنوبی پنجاب چوہدری قمر عباس دھول،میڈیا کوارڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل راؤ وقاراحمد،ضلعی رہنما یاسر ارشاد،میجر محمد اقبال چغتائی،ممتاز نون،ادریس انصاری،چوہدری جاوید بندیشہ،مہر فدا حسین ،چوہدری محمد اکرم گجر،راؤ عظمت علی اور دیگر نے شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا کہ پانامہ لیکس نے حکمران خاندان کو بے نقاب کردیا ہے۔معصوم صورت وزیراعظم اور انکے خاندان کی کرپشن اور منی لانڈرنگ بدترین معاشی دہشت گردی ہے۔پانامہ لیکس کوئی مذاق نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حقیقت ہے جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا لہذا وزیر اعظم اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیراعظم فوری طور پر مستعفی ہوکر اپنے آپ کو تحقیقات کیلئے پیش کریں کیونکہ وزیراعظم کے اپنے منصب پر رہتے ہوئے پاکستان میں کسی بھی قسم کی شفاف تحقیقات ممکن نہیں۔پاکستان عوامی تحریک آج سے ’’وزیراعظم استعفی دو‘‘تحریک شروع کررہی ہے جو وزیراعظم کے استعفی تک جاری رہے گی۔ڈاکٹر زبیر اے خان نے کہا کہ قوم کمیشن کمیشن کے کھیل کو مزید برداشت نہیں کرسکتی۔سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو ابھی تک پبلک نہیں کیا گیا،ماڈل ٹاؤ ن میں خون کی ہولی کھیلنے والے دہشت گرد حکمران کسی رعایت کے مستحق نہیں۔چوہدری قمرعباس دھول نے کہا کہ حکمرانوں کی تجوریاں بھرتی جارہی ہیں اور عوام بھوک سے بلک رہے ہیں،کسان بدترین استحصال کا شکار ہے،گندم کی قیمتوں میں اضافے کی ہر آواز صدا بصحرا ثابت ہورہی ہے،مگر اب حکمرانوں کو یوم احتساب قریب ہے،ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں جلد انقلاب کا سویرا طلوع ہوگا۔احتجاجی مظاہرے میں شریک مرد و خواتین نے گو نواز گو، اورنواز شریف استعفیٰ دو،کرپٹ حکمران نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔

پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام پانامہ لیکس میں حکمران خاندان کی میگاکرپشن سامنے آنے پر کرپشن ،لوٹ مار اورمنی لانڈرنگ کیخلاف بہاولپور پریس کلب بہاولپور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے کی قیادت ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک سہیل کامران ایڈووکیٹ نے کی جبکہ چوہدری اسجد عمران، عمران یوسف ایڈووکیٹ، ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن عبداللہ خان، علامہ حامد سعیدی ، وائس چیئرمین یوسی 16عدیل اسلم اوردیگر افراد نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل کامران ایڈووکیٹ نے کہاکہ حکمران خاندان نے قومی دولت لوٹ کر بیرون ملک غیر قانونی کمپنیاں بنائیں جوکہ کرپشن اورمنی لانڈرنگ کی بدترین مثال ہے مگر اس کے باوجود حکمران پوری ڈھٹائی کے ساتھ اس بات پر بضد ہیں کہ یہ ہمارے خلاف سازش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ وزیراعظم فوری طورپر اپنے منصب سے مستعفی ہوں تاکہ ان کے خلاف شفاف تحقیقات ممکن ہوسکیں۔ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن بہاولپورعلامہ محمد حامد سعیدی نے کہاکہ ظالم اورکرپٹ حکمران بیرون ملک جائیدادیں بنارہے ہیں جبکہ اس ملک کے کروڑوں غریب بے سہارا افراد دووقت کی روٹی کوبھی ترس رہے ہیں۔ ایسے ظالم اور کرپٹ حکمرانوں کواقتدار میں رہنے کاکوئی حق نہیں۔ اس موقع پر مظاہرین نے گونواز گو اورکرپٹ حکمران نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ اورنمائندہ خصوصی کے مطابق پا کستان عوامی تحریک وہاڑی کے زیر اہتمام پا نا مہ لیکس میں شریف خاندان کا نام آنے ، منی لانڈرنگ اور لوٹ مار کے خلاف اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملز مان کو سز ا نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ جس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر پا کستان عوامی تحریک چودھری اقبال یوسف نے کہا کہ حکمرانوں کے اثاثے اور کا روبار ملک سے با ہر ہیں اور حکمرانی پاکستانی میں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی لوٹ مار اور کرپشن کی وجہ سے ہماری نیشنل سٹیل مل تو اربوں روپے کے خسارے میں ہے جبکہ میاں نوازشریف کا خاندان کا کا روبار پوری دنیا میں پھیل گیا ہے اور نوا ز شریف کرپشن کنگ بن چکے ہیں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جنوبی پنجاب کے صدر شہزادڈوگر نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداکا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ملز مان تختہ دار پر لٹکا ئے جا ئیں گے اس موقع پر ضلعی امیر وکیل باری، نا ظم تحریک راؤ منور، جنرل سیکرٹری پی اے ٹی چودھری انور وڑائچ ، ضلعی نائب صدر پی اے ٹی افضال طاہر بھٹی اور عوام کی کثیر تعداد مو جو د تھی۔بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق

احتجاجی مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -