ضلع خانیوال ، ترقیاتی منصوبوں کیلئے پونے 7 کروڑ سے زائد فنڈز جاری کر دیئے گئے

ضلع خانیوال ، ترقیاتی منصوبوں کیلئے پونے 7 کروڑ سے زائد فنڈز جاری کر دیئے گئے

خانیوال ( نمائندہ پاکستان) ضلع خانیوال میں ترقیاتی منصوبوں کی مد میں پونے 7 کروڑ سے زائد فنڈز جاری کر دئیے گئے تفصیل (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کے مطابق ڈی سی او خالدمحمودشیخ نے ضلع کی مختلف ترقیاتی سکیموں کے لئے 3کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں سپورٹس اسٹیڈ یم خانیوال سے نیو جنرل بس سٹینڈ تک 16فٹ کشادہ سڑک کے لئے26لاکھ69ہزارروپے ،ارشاد کالونی کی پختہ سڑک کے لئے 6لاکھ87ہزارروپے ،چک نمبر88دس آر سے حلیم شاہ موڑ تک پلیوں کی مرمت کے لئے 3لاکھ32ہزارروپے ،چک نمبر17اے ایچ کی سڑک مرمت کے لئے4لاکھ16ہزارروپے ،کوٹ آلہ سنگھ خالد کیشیئر گلی کے لئے 4لاکھ15ہزارروپے ،اعوان چوک تا فرید کوٹ سڑک مرمت کے لئے4لاکھ16ہزارروپے ،چک نمبر86-75/10-Rسڑک مرمت کے لئے7لاکھ40ہزارروپے جبکہ مختلف سکولوں کی چار دیواری کے لئے 2کروڑ79لاکھ 14ہزارروپے کے فنڈز بھی جاری کئے ہیں جن میں گورنمنٹ ہائی سکول احمدنگر کو4لاکھ59ہزار ،گورنمنٹ ہائی سکول اولکھ سندھو کو5لاکھ54ہزارروپے ،گورنمنٹ ہائی سکول چک حیدر آباد کو2لاکھ60ہزارروپے ،گورنمنٹ ہائی سکول105/15-Lکو3لاکھ8ہزارروپے ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول118/10-Rکو19لاکھ75ہزارروپے ،گورنمنٹ ہائی سکول 99/10-Rکو26لاکھ 88 ہزارروپے ،گورنمنٹ پرائمری سکول131/10-R کو 29لاکھ19ہزارروپے ،گورنمنٹ ایلمنٹری سکول 78/10-R کو 17 لاکھ35 ہزارروپے ،گورنمنٹ ہائی سکول 33دس آر کو 56لاکھ 36 ہزارروپے ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ٹھل نجیب کو8لاکھ75ہزارروپے اور گورنمنٹ ایلمنٹری سکول مخدوم پور کو 2 لاکھ 69 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں ۔علاوہ ازیں ضلع بھر کے سات گرلز وبوائز ہائی وایلمینٹری سکولوں میں26اضافی کمروں کی تعمیر کے لئے67لاکھ 50ہزارروپے کے فنڈز جاری کردیے گئے تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول خانیوال میں6کمروں کے لئے25لاکھ73ہزارروپے ،گورنمنٹ ہائی سکول جہانیا ں میں3کمروں کے لئے 3لاکھ روپے ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کبیروالہ کے 2کمروں کے لئے8لاکھ 70ہزارروپے ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تلمبہ میں5کمروں کے لئے4لاکھ56ہزارروپے ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مخدوم پور میں3کمروں کے لئے10لاکھ39ہزارروپے ،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جہانیاں میں2کمروں کے لئے11لاکھ12ہزارروپے اورگورنمنٹ معین الاسلام ہائی سکول میاں چنوں میں5کمروں کے لئے4لاکھ روپے کے فنڈ ز جاری کردیے گئے ہیں اس سلسلے میں ضلعی فنانس ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے دریں اثناء ڈی سی او خالد محمود شیخ نے چار ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے3کروڑ30لاکھ 11ہزارروپے کے فنڈز جاری کردیے ذخیرہ میں4کلومیٹر سولنگ کے لئے 74 لاکھ 80ہزارروپے ،جسونت نگر چوک تا اعوان چوک اور جسونت نگر چوک تا فاروق اعظم اور سٹیڈیم چوک تک سڑک کے دونوں اطراف ایل ای ڈی لائٹس اور پختہ راستہ بنانے کے لئے2کروڑ26لاکھ69ہزارروپے ،لنگ روڈ سرائے سدھو کے لئے15لاکھ49ہزارروپے اور باٹی بنگلہ تا جسوکانویں پختہ سڑک کے لئے 13لاکھ13ہزارروپے کے فنڈز جاری کئے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر