واپڈا کی نا اہلی ٗ بوسیدہ ہیوی تاریں ٹوٹ گئیں ایک مربع تیار گندم جل کر خاکستر

واپڈا کی نا اہلی ٗ بوسیدہ ہیوی تاریں ٹوٹ گئیں ایک مربع تیار گندم جل کر خاکستر

  

علی پور(نمائندہ پاکستان)واپڈا کی نااہلی، 30 سالہ پرانی ہیوی تاریں ٹوٹ گئیں،ایک مربع تیار گندم جل کر خاکستر،لاکھوں روپے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

کا نقصان،علی پور شہر10گھنٹے تاریکی میں ڈوبا رہا،تفصیل کے مطابق احمد پورشرقیہ سٹیشن سے علی پور شہرو گردنواح میں بجلی کی سپلائی جارہی ہے،کراچی روڈسے الیون کے وی کی ہیوی تاریں گزررہی ہیں جس کے نیچے کئی مکانات،فصلیں،پیٹرول پمپ،دکانیں موجود ہیں گزشتہ روز بستی جندے والی موضع گھلواں کے علاقہ میں سپارکنگ کی وجہ سے ایک تارٹوٹ کر زمین پر آگری جس سے آگ بھڑک اٹھی اورتیار گندم کی فصل جل کرراکھ ہوگئی متاثرین نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ خادم حسین کی 2ایکڑ،محمد ارشد کی12بیگھے،رشید حسین کی 2بیگھے،ارشادحسین کی8بیگھے،فضل حسین کی2بیگھے،ملک رجب حسین کی 15 بیگھے،محمدناصر یوسف کی4بیگھے گندم کی تیار فصل جل گئی ۔آگ کی اطلاع مقامی انتظامیہ کو دی گئی جو حسب روایت بہت دیر سی پہنچی مقامی لوگوں اورمتاثرین نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا کوئی بھی سرکاری افسر موقع پر نہ پہنچا۔آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے تقریباً2مربع کا علاقہ اپنی لپیٹ میں لے لیا ملک حامد رضا گھلو نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کے ساتھ آگبجھانے کاکام سرانجام دیا اور متاثرین کی ہرممکن امداد کاکہا متاثرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیاہے کہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی اورمتاثرہ کسانوں ،زمینداروں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -