کالعدم تنظیم کے کارکن کو حکومت مخالف تقریر کرنے پر ساڑھے 10 سال قید ، 45 ہزار روپے جرمانے کی سزا

کالعدم تنظیم کے کارکن کو حکومت مخالف تقریر کرنے پر ساڑھے 10 سال قید ، 45 ہزار ...

  

ملتان ( خبر نگار خصوصی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے حکومت کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے مقدمہ میں (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

ملوث ملزم کو غیر حاضری میں ساڑھے 10 سال قید اور 45 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے فاضل عدالت نے ملزم کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی بوریوالا کو ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھجوانے اور حکم کی نقل ڈی سی او وہاڑی کو بھی بھجوانے کی ہدایت کی ہے فاضل عدالت میں تھانہ سٹی بوریوالا کے مطابق کالعدم تنظیم کے ملزم راؤ حبیب الرحمان نے پابندی کے باوجود حکومت کے خلاف اشتعال انگیز تقریر اور پریس کانفرنس کر کے عوام کے جذبات کو بھڑکایا اور غائب ہو گیا جس پر ملزم کی غیر حاضری میں مقدمہ کی سماعت کر کے مختلف دفعات کے تحت سزا کا حکم دیا گیا ۔

تقریر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -