پاکستان کے کرپٹ سیاستدان کرپشن چھپانے کلئے لندن میں اکٹھے ہو گئے ہیں ، سراج الحق

پاکستان کے کرپٹ سیاستدان کرپشن چھپانے کلئے لندن میں اکٹھے ہو گئے ہیں ، سراج ...

  

 الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومت پاناما لیکس کے انکشافات کے تحقیقات چیف جسٹس آف پاکستان کے نگرانی میں کرائے پاناما لیکس انکشافات میں حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف 23 اپریل کو پشاور اور 24 اپریل کو لاہور میں جلسے کرینگے جس میں جماعت اسلامی حکومت سے کرپشن کے تحقیقات کا مطالبہ کرے گی ، ان خیالا ت کا اظہار جماعت اسلامی کے امیر سیرا ج الحق اور صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے پورن میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ممتاز قادری کو پھانسی کرکے بزدلی کا مظاہرہ کیا جبکہ توہین رسالت کے مجرمہ اب بھی زندہ ہے بے گناہوں کے قتل کے مجرم ریمنڈ ڈیوس کو وی ائی پی پروٹوکول کے ساتھ ملک سے رخصت کیا گیا ،اس ملک میں کرپشن نہیں اسلامی نظام کیلئے سیاست کررہے ہیں پاکستان کے کرپٹ سیاستدا ن لندن میں کرپشن چھپانے کیلئے اکھٹے ہوگئے ہیں تاکہ اس مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کو سہارا دے سکے ،لیکن قوم کو جلد خوشخبری ملنی والی اور قوم کو جلد کرپشن سے نجات مل جائے گی ، پاکستان میں دو کروڑ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں جبکہ ہر پانچوا ں شخص بیمار ہیں جو کہ علاج کی طاقت نہیں رکھتے اج ملک میں مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہیں جبکہ حکمران ملک کے پیسوں سے سوئس بینکوں میں جمع کررہے ہیں ،جماعت اسلامی یکساں نظام تعلیم نافز کرے گے اور تمام افراد کا علاج مفت ہوگا،حکمران اپنے اثاثے اس ملک میں لائے تاکہ اس ملک کا مقروض بچہ بچہ قرضوں کے چنگل سے ازاد ہوجائے ،

مزید :

کراچی صفحہ اول -