ملتان میں ڈکیتی ، چوری کے مختلف واقعات ، شہری لاکھوں کی نقدی ، قیمتی اشیاء سے محروم

ملتان میں ڈکیتی ، چوری کے مختلف واقعات ، شہری لاکھوں کی نقدی ، قیمتی اشیاء سے ...

  

ملتان (وقائع نگار) چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری موبائل فونز ، موٹر سائیکل ونقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے ہیں تفصیل کے مطابق تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گل خان نامی شخص سے اسلحہ کے زور پر 3لاکھ نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

تھانہ نیو ملتان کے علاقے چوک کمہاراں والا پر ریحان کا پرس نامعلوم افراد نے چھین لیا تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل نامعلوم چور نے گھر کے باہر سے چوری کر لی تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے سے چور نے مسجد کے باہر سے ساجد کی سائیکل چوری کر لی تھانہ قطب پور کے علاقے میں حمزہ کا موبائل فون نامعلوم افراد نے چھین لیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -