موجودہ حالات میں صوفیا ء ومشائخ اتحاد وقت کی ضرورت ہے، مفتی انصرالقادری

موجودہ حالات میں صوفیا ء ومشائخ اتحاد وقت کی ضرورت ہے، مفتی انصرالقادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( کا مر س ر پو ر ٹر ) جماعت اہلسنت برطانیہ کے سرپرست اعلی ممتاز عالم دین مفتی انصرالقادری نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں صوفیاء اور مشائخ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ اولیاء اللہ کا پیغام اصل میں امن ،محبت اور بھائی چارے کا پیغام ہے اسی پیغام کو عام کرنے میں مشائخ ،سجادہ (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
نشین ہی اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں سید اسد مرتضی گیلانی ایک ملنسار اور شفیق شخصیت تھے جن کی منیٰ میں شہادت پر بہت دکھ ہوا ہے وہ نہ صرف سیاسی و سماجی حوالے سے بلکہ دینی حوالے سے بھی تقاریب میں خصوصی طور پر شرکت کرتے تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان آمد پر ملتان میں دربار عالیہ حضرت موسیٰ پاک شہید ؒ پاک گیٹ کے سجادہ نشین مخدوم سید وجاہت حسین گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ان کے بیٹے سید اسد مرتضی گیلانی کے درجات کی بلندی کے لئے اظہار تعزیت کرنے کے موقع پر کیا اس موقع پر جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلی علامہ فاروق خان سعیدی ، ڈاکٹر اشرف نقشبندی ،رانا ذوالفقار اور عبدلقدیر بٹ بھی موجود تھے مفتی انصر القادری نے مزید کہا کہ ملک سے فرقہ واریت کا خاتمہ بھی بہت ضروری ہے سواد اعظم اہلسنت نے ملک بنایا اور ملک کی حفاظت میں بھی جماعت اہلسنت اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔