پانامہ لیکس کے الزامات پر وزیر اعظم فوری مستعفی ہوں ٗ شیخ غیاث

پانامہ لیکس کے الزامات پر وزیر اعظم فوری مستعفی ہوں ٗ شیخ غیاث

ملتان ( خبر نگار خصوصی) پیپلز لائیرز فورم جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری غیاث الحق نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے الزامات پر وزیر اعظم پاکستان فوری طور پر مستعفی ہوں اور اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کر کے ثابت کریں کہ ملک میں قانون سب کے لئے برابر ہیں لیکن اب ذمہ داران کی خاموشی ظاہر کر رہی ہے کہ پاکستان میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے لئے قانون الگ الگ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ بار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے آئین کی خالق جماعت ہونے کی وجہ سے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور سزا کے طور پر پارٹی قائد ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا جبکہ سید یوسف رضا گیلانی کو عوام کی خدمت اور روزگار دینے پر جیل کی سزا دی گئی اور آئین کا تحفظ کرنے پر عہدے سے فارغ کر دیا گیا لیکن عدالتوں پر حملہ کرنے والے حکمرانوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی ۔

شیخ غیاث

مزید : ملتان صفحہ آخر