شادی بیاہ میں ایک سے زیادہ ڈشز پیش کرنے پر پابندی خوش آئند ٗ بل پر عمل درآمد اصل امتحان ہوگا ٗ ڈاکٹر وسیم اختر

شادی بیاہ میں ایک سے زیادہ ڈشز پیش کرنے پر پابندی خوش آئند ٗ بل پر عمل درآمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے پنجاب اسمبلی میں گزشتہ (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
روز شادی بیاہ میں ایک سے زیادہ ڈشز پیش کرنے پر پابندی کے بل منظور کیے جانے پر تحسین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اس اقدام کی مکمل حمائت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس بل کی منظوری ان والدین کو اپنی بیٹیوں کی شادی سادگی سے کرنے میں آسانی ہو گئی جو کہ معاشی طور پر کمزور ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد میں قانون سازی کرنا اچھی بات ہیں مگر پنجاب حکومت کا اصل امتحان اس بل پر عملدرآمد پر ہو گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ کو فری ہینڈ دیتے ہوئے پورے منجاب میں اس پر سختی سے عملدرآمد کرائیں