ہائیکورٹ ملتان بنچ میں 18 اپریل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 4 ڈویژن 10 سنگل بنچز تشکیل

ہائیکورٹ ملتان بنچ میں 18 اپریل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 4 ڈویژن 10 ...

ملتان ( خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بنچ میں 18 اپریل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے لیے 4 ڈویژن اور 10 سنگل بنچز(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

تشکیل دے دئیے گئے ہیں اس سلسلے میں جاری روسٹر کے مطابق پہلا ڈویژن بنچ مسٹر جسٹس مظہراقبال سدھو اور مسٹر جسٹس شہرام سرور چوہدری دوسرا ڈویژن بنچ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی اور مسٹر جسٹس علی باقر نجفی ، تیسرا ڈویژن بنچ مسٹر جسٹس عباد الرحمان لودھی اور مسٹر جسٹس مشتاق احمد تارڑ ، چوتھا ڈویژن بنچ مسٹر جسٹس قاضی محمد امین احمد اور مسٹر جسٹس اسلم جاوید منہاس پر مشتمل ہے جبکہ 10 سنگل بنچز میں فاضل ججز کے علاوہ سینئر جج مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ اور مسٹر جسٹس حافظ شاہد ندیم کاہلوں شامل ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر