بار ایسوسی ایشن کبیروالا کی تقریب حلف برادری آج ہوگی،اعتماد میں نہ لینے پر آڈیٹر سمیت ممبران ایگزیکٹو کونسل کا بائیکاٹ کرنیکا فیصلہ

بار ایسوسی ایشن کبیروالا کی تقریب حلف برادری آج ہوگی،اعتماد میں نہ لینے پر ...

کبیروالا+بارہ میل(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان) بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برادری آج 1بجے (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

دن نیو تحصیل جوڈیشل کمپلیکس کبیروالا میں منعقد ہوگی۔بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب حلف برداری میں ممبر قومی اسمبلی مہر رضا حیات ہراج ،سابق صوبائی وزیر وممبرپنجاب اسمبلی سید حسین جہانیاں گردیزی،سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی غلام جعفر سرگانہ مہمانان خصوصی ہوں گے ۔بار ایسوسی ایشن کبیروالا کی ایگزیکٹو کونسل کے سینئر ممبر نذر حسین سنپال کی قیادت میں دیگر ممبران راؤ اطہر جاوید ،مسعود پرویز خان بھٹہ ،مہر شوکت حیات ہراج ،شوکت حیات سیال اور آڈیٹر ملک خضر حیات کھوکھر نے پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے آج ہونے والی تقریب حلف برداری کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے صدر اور جنرل سیکرٹری ممبران ایگزیکٹو کونسل کے مشاورت کئے بغیر مذکورہ تقریب منعقد کررہے ہیں اور اس سے قبل بھی انہوں نے بیرونی عناصرکی ایماء دیگر معاملات میں بھی ممبران ایگزیکٹو کونسل اور ممبران بار کو نظر انداز کرنے کا رویہ اپنا رکھا ہے ،جس کی وجہ سے وہ آج کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے ،پریس کانفرنس میں ممبر ایگزیکٹو قیوم خان زمری نے کہا کہ وہ تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے لیکن وہ کسی سیاسی شخصیت سے حلف نہیں اٹھوائیں گے ۔ممبرایگزیکٹو کونسل رانا اخلاق احمد نے بھی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔بار ایسوسی ایشن کبیروالا کی سیاست میں متحرک مختلف گروپوں پر مشتمل لبرل ڈیموکریٹک لائرز الائنس کے رہنماؤں حاجی عزیز احمد خان پنیاں ،مہر اورنگزیب گھبیسر ،چوہدری اظہر،حاجی سعید احمد خان بھٹہ ،رانا عمردراز خاں،ملک آفتاب احمد،اقبال ظفر سیمجہ ،ملک محمد یوسف اعوان ،مہر سجاد حسین لپرا،مہر محمد افضل ملانہ ،مہر سرفراز کندلہ ،مہر امان اللہ پہوڑ،خالد محمود خان موہل ،ملک عابد حسین وینس ،ارشد حسین قریشی،ملک شفیق الرحمن ،چوہدری امتیاز احمد بندیشہ ،مہر امتیاز احمد سسرانہ ،ارسلان حسن ،مبشر علی خان ،ڈی ایل او کے رہنماؤں راؤ الیاس شاد ،راؤ طارق اقبال ،میاں ارشد امرانہ نے بھی ممبران ایگزیکٹو کونسل کی جانب سے بائیکاٹ کے فیصلے کی تائید وحمایت کرتے ہوئے آج کی تقریب حلف برداری کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر