لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے میئر،ڈپٹی میئر،چیئر مین،ڈپٹی چیئر مین کے دفاتر بارے تفصیلات7روز میں طلب

لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے میئر،ڈپٹی میئر،چیئر مین،ڈپٹی چیئر ...

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے مئیر،ڈپٹی مئیر،چئیر مین،ڈپٹی چئیر مین کے دفاتر بارے تفصیلات7روز کے اندر طلب کرلی ہیں تاکہ (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

لاکل گورنمنٹ کے نومنتخب عہدے داران کو دفاتر فراہم کئے جاسکیں اور انہیں بجٹ بھی تقسیم کیا جاسکے۔بتایا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت بلدیاتی نظام جلد ہی مکمل کیا جارہا ہے ۔میئر،ڈپٹی میئر،چیئر مین،ڈپٹی چیئر مین کیلئے دفاتر دینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے ملتان سمیت پنجاب بھر کے ڈویژنل ڈائریکٹر کو موجودہ بلڈنگ اور درکار عمارتوں بارے تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -