مالی بے ضابطگیوں میں ملوث سابق سیکرٹری واپڈا ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کا جسمانی ریمانڈ ختم،آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا
ملتان(خبرنگار خصوصی)مالی بے ضابطگیوں میں ملوث سابق سیکرٹری واپڈا ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج ان کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔فاضل (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
عدالت میں نیب ملتان کے مطابق سابق سیکرٹری واپڈا ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی سعید احمد خان واپڈا ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور خریدوفروخت کے ساتھ بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں میں بھی ملوث ہے جس پر مذکورہ ملزم کو گرفتار کرکے22روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیاآج ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔