پانامہ لیکس نے سیکولر‘، لبرل‘ مفاد پرست ٹولہ کو بے نقاب کر دیا ، لیاقت بلوچ

پانامہ لیکس نے سیکولر‘، لبرل‘ مفاد پرست ٹولہ کو بے نقاب کر دیا ، لیاقت بلوچ

  

وہاڑی(بیورورپورٹ+نما ئندہ خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی صورت میں وزیراعظم کے خلاف کرپشن کے بڑے شواہد سامنے آنے پر انہیں اخلاقی طور پر عہدے سے علیحدہ ہو جانا چاہئے پانامہ لیکس نے سیکولر ، لبرل اور مفاد پرست ٹولے کو (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

بے نقاب کر دیا ہے جماعت اسلامی سمیت کسی بھی مذہبی جماعت کا کو ئی فرد منی لانڈرنگ اور ملک کا پیسہ باہر بھجوانے کے اس گھناؤنے دھندے میں شامل نہیں اور نہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جامعہ اسلامیہ جدیدہ وہاڑی میں تکمیل صحیح بخاری شریف کی تقریب سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ایم این اے مولانا عبدالمالک ،ضلعی امیر جماعت اسلامی وہاڑی سید جاوید شاہ،ممبر مجلس شوریٰ پنجاب حاجی طفیل وڑائچ ، جنرل سیکرٹری عبدالخالق شاکر،راؤ خلیل احمد ،شکیل احمد رضا،طارق محمود ، چوہدری مسعود احمد ،رضا محمد قادری بھی موجود تھے لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس وقت بھارت ،امریکہ گٹھ جوڑ کی وجہ سے بیرونی طور پرخطرات کا شکار ہے اس بھی بڑا المیہ یہ ہے کہ حکمران طبقہ نے پاکستان کو نظریاتی ،اخلاقی اور معاشی کرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن ملک کو دیمک اور سرطان کی طرح چاٹ رہی ہے یہی وجہ ہے کہ جماعت اسلامی نے ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے خلاف تحریک کا اعلان کر رکھا ہے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کسان کی چاول ،کپاس،آلو دیگر اجناس کی تباہی کی وجہ سے کسان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے گندم کی فصل آگئی ہے لیکن ابھی تک کوئی پالیسی سامنے نہ آئی ہے جس سے کسان کا مزید استحصال کیا جا رہا ہے رمضان المبارک سے قبل تمام لیڈر لندن یاترا پر ہیں بیران ملک جانے پر کسی کو پابندی نہیں لیکن باہر جا کر ملک و قوم کے خلا ف سازشیں نہیں ہونی چاہئیں البتہ حکمرا ن ملک میں ہوں یا باہر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا پاکستان میں رہ کر بھی یہ حکمران کب عوام میں ہوتے ہیں انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

لیاقت بلوچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -