کشمیرکی آزادی پاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے ناگزیر ہے، میاں سہیل احمد

کشمیرکی آزادی پاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے ناگزیر ہے، میاں سہیل احمد

  

ملتا ن(کا مر س رپو ر ٹر)جماعت الدعوۃ ضلع ملتان کے مسؤل میاں سہیل احمد نے روہیلانوالی میں جامع مسجد توحید میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز نے (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں کے قتل عام کی انتہا کر رکھی ہے ۔نہتے مظاہرین پر گولیاں برسائی جا رہی ہیں۔انڈیا کی آٹھ لاکھ فوج مودی کی سرکاری سرپرستی میں قتل و غارت گری کا ارتکاب کر رہی ہے۔اور عالمی اداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی اور انسانی حقوق کے علمبرداروں نے بھارت سرکار کے مجرمانہ مظالم پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔کشمیر کی آزادی پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔کشمیر ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے۔کشمیریوں کو بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ پاکستانی حکمران کشمیریوں کے اعتماد کو بحال کریں ۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ کشمیری اور پاکستانی قوم کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں مرتب کریں اور مضبوط کشمیری پالیسی وضع کریں تاکہ مظلوم کشمیری بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی جا سکے۔مختلف مساجد میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے عبدالحلیم خان ،مولانا عبدالستار مدنی،محمد ارشد ،یاسر سلیم، عبدالرحمان سیاف ،ثنااللہ ثاقب،قاری محمد ظفر و دیگر نے یکجہتی کشمیرپر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی قربانیوں کو نہیں بھلا سکتی۔کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -