سول ڈیفنس کے 64 سکیو رٹی گارڈز مختلف پارکوں میں تعینات

سول ڈیفنس کے 64 سکیو رٹی گارڈز مختلف پارکوں میں تعینات

  

ملتان ) سپیشل رپورٹر ) سول ڈیفنس نے 64 سکیورٹی گارڈز پی ایچ اے کے حوالے کر دیے جن میں 60 مرد اور 4 خواتین گارڈز (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

شامل ہیں ۔خواتین کو قلعہ کہنہ قاسم باغ اور شاہ شمس پارک میں تعینات کیا گیا ہے۔جبکہ60 مرد سکیورٹی گارڈز کو ملتان کے مختلف پارکس میں تعیتات کیا گیا ہے۔شاہ شمس پارک میں 10 اور قلعہ کہنہ قاسم باغ اور قاسم پارک میں 25 مدنی پارک میں 5 جلال مسجد پارک 1 زیب النساء پارک، آفیسر کالونی پارک، لیڈیز پارک، گلگشت گول باغ، گیلانی پارک، باغ لانگے خان اور دیگر پارکس میں تعینات کر دیا گیا ہے۔یہ سکیورٹی گارڈز پی ایچ اے اور پرائیوٹ سکیورٹی گارڈز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر پارکس حافظ اسامہ نے کہا کہ سول ڈیفنس کے عملہ کے آنے سے سکیورٹی مزید بہتر ہو جائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ نعیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد فیاض، گارڈن سپرٹنڈنٹ افسر خلیل موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -