شیرشاہ ٹاؤن انتظامیہ کی فیس کی مد میں مارچ میں9لاکھ سے زائد ریکوری

شیرشاہ ٹاؤن انتظامیہ کی فیس کی مد میں مارچ میں9لاکھ سے زائد ریکوری

ملتان(سپیشل رپورٹر)شیر شاہ ٹاؤن انتظامیہ نے سلاٹر ہاؤس فیس کی مد میں مارچ2016 میں9لاکھ60ہزار ریکوری کی گئی ہے جبکہ اپریل میں11لاکھ روپے وصولی (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

کا ٹارگٹ دے دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سلاٹر ہاؤس سے سلاٹنگ فیس کا ٹھیکہ72لاکھ میں تحریم خان کو دیا گ یا تھا جوکہ ریکوری نہ ہونے پر چھوڑ دیا گیا ۔شیر شاہ ٹاؤن کی جانب سے متعدد بار ٹھیکہ نیلام کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ٹھیکہ نیلام نہ ہوسکا ہے۔شیر شاہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے خودریکوری کا فیصلہ کای گیا تھا۔مارچ2016میں سلاٹر ہاؤس فیس وصولی9لاکھ60ہزار روپے کی ریکوری کی گئی ہے جبکہ اپریل میں11لاکھ روپے وصولی کا ٹارگٹ دیا گیا ہے جس میں شیر شاہ نے ساڑھے چار لاکھ روپے کی ریکوری کرلی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر