جمال خان لغاری کا چوٹی زیریں میں واٹر سپلائی کا افتتاح

جمال خان لغاری کا چوٹی زیریں میں واٹر سپلائی کا افتتاح

  

چوٹی زیریں۔(نامہ نگار) ممبرصوبائی اسمبلی سردار جمال خان لغاری نے ڈی سی او ڈیرہ غازیخان ندیم الرحمن کے ہمراہ چوٹی زیریں میں سات کروڑ بتیس لاکھ کی لاگت سے تیار ہونے والی واٹر سپلائی سکیم کے افتتاح بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے سیاست کو خدمت سمجھ کر (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

پنجاب میں بنیادی ضرورت میٹھا صاف پانی عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے پنجاب صاف پانی اپرجیکٹ شروع کیا ہے جو اگلے پانچ سال تک روزانہ کی بنیاد پر فی کس چار لیٹر پانی مفت فر اہم کیا جاتا رہے گا شہر کو پینے کے میٹھے پانی کی فراہمی کیلئے نئی پائپ لائن بچھانے کے لیے 19کروڑ 20لاکھ جبکہ چوٹی بالا رودڈ کے لیے 35کروڑ 50لاکھ داجل لنک روڈ کے لیے 34کروڑ 20لاکھ منظور کےئے جس پر کام شروع ہو چکا ہے اس کے علاوہ 23ارب روپے کی خطیر رقم بواٹہ تا گردو فصائی سڑک جاپانی کمپنی کے تعاون سے شرع کی جارہی ہے میاں شہباز شریف نے ڈی جی خان کی عوام کے لئے صاف پانی کا منصوبہ دیا جس کا سربراہ مجھے بنایا اس منصوبے پر نوے ارب روپے خرچ ہوں گے چوٹی ہسپتال کو تحصیل کا درجہ دلاوں گا چوٹی کے رنگ روڈ مکمل ہوچکے ہیں شہر کی سڑکیں اور انکی نکاسی کے لیئے سائڈ پر ڈرین کا کام بس جلد شروع ہوجائے گا اس موقع پرڈی سی او ڈیرہ غازیخان ندیم الر حمن نے خطاب کرتے ہو ے کہا کہ حکومت پنجاب کے کسان کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے اور کسان ریلیف پیکیج میں رہ جانے والے کسانوں کو دوسرے مرحلہ میں چیک دیے جارہے ہیں سیاسی وسماجی شخصیت حاجی محمد اکرم خان چنگوانی نے بھی خطاب کیا اے سی کوٹ چھٹہ مہر عزیزالرحمن۔ سردار اسد خان لغاری ۔کونسلر سردار عارف خان چنگوانی ،چیئرمین شیر محمد بزدار،چیئرمین صوبدار خان برمانی،چیئرمین اکبر خان بزدار،چیئر مین حمید خان جلبانی،وائس چیئرمین قلندر خان رمدانی کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -