کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،تین افراد سے اسلحہ برآمد

کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،تین افراد سے اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں گزشتہ روز محافظ اسکواڈ معمول کے مطابق اپنی گشت میں مصروف تھی اسی دوران 3موٹرسائیکل سوار چوک کمہاراں والے کے پاس سے گزرے جن کو محافظ اسکواڈ نے مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی۔مبر مذکورہ تینوں موٹرسائیکل سوار جانب کھاد فیکٹری موٹر سائیکل (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
تیز بھگانی شروع کردی تعاقب پر نیاز پٹرول پمپ کے قریب ان تینوں موٹرسائیکل سواروں کو روک لیا جن کی تلاشی لینے پر ان کے کے قبضے سے1عدد بور اور10عدد گولیاں برآمد ہوئیں ۔جنہوں نے دوران پوچھ گوچھ اپنا نام شہباز ،حمزہ اور محسن بتلایا۔پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔تھانہ صدر کے علاقے جمیل آباد میں گزشتہ رات موٹرسائیکل سوار ضرغام اپنے گھر جارہا تھا۔اسی اثناء پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے پیچھے سے زور دار ٹکر ماری۔جس کے نتیجے میں وہ زکموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر دم توڑؑ گیا۔ورثاء نے جمیل آباد روڈ کو بلاک کردیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔جنہوں نے مطالبات منظوری کی یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرے کو منشتر کروادیا۔تھانہ گل گشت کے علاقے امیر آباد کے رہائشی شاہد نامی شخص نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک شخص لڑکی کو زبردستی اغواء کرکے لے جارہا ہے۔جس پر پولیس نے موقعہ پر پہنچی حقائق معلوم کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ شاہد نامی شخص کی اطلاع اغواء والی ٹھیک نہ ہے ۔آپس میں لڑائی جھگڑے کا معاملہ ہے۔