آتشزدگی سے لاکھوں مالیتی سامان راکھ ، ٹریفک حادثات میں 12 افراد زخمی

آتشزدگی سے لاکھوں مالیتی سامان راکھ ، ٹریفک حادثات میں 12 افراد زخمی

ملتان ( وقائع نگار) ٹریفک کا پہلا حادثہ اس وقت پیش آیا ۔ جب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے راہگیر ظفر اقبال کو پیچھے سے زور دار ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا زخمی کو ریسیکو نے طبی امداد دینے کے بعد تشویش ناک حالت میں نشتر کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرادیا ہے ٹریفک کے دیگر حادثات میں رانا منور ، سیرت النساء ، زاہد ، صفدر ، تسلیم ، سلامت بی بی ، خادم حسین ، نعیم ، ادیب ، منظور حسین زخمی ہو گئے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

زخمیوں کو ریسیکو کی امدادی ٹیم نے طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں تشویشناک حالت میں داخل کروادیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ تھانہ گل گشت کے علاقے بستی قادر آباد نزد سہیوڑہ چوک واقع پکے مشین کے چھپڑ میں آگ لگ گئی ۔جبکہ تھانہ بی زیڈ کے علاقے شالیمار کالونی میں شاہد علی نامی کے گھر گذشتہ روز اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے بڑھتی گئی ۔ جس نے کمرے میں پڑے سامان کو اپنی لپٹ میں لے لیا ریسیکو 1122 نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ دونوں جگہوں پر فوراً پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ اور مزید نقصان سے بچا لیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر