میونسپل کمیٹی حلقہ 2دھاندلی کیس ، دوبارہ گنتی میں ہارنے والا امیدوار 21ووٹوں سے جیت گیا

میونسپل کمیٹی حلقہ 2دھاندلی کیس ، دوبارہ گنتی میں ہارنے والا امیدوار 21ووٹوں ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)میونسپل کمیٹی حلقہ نمبر2دھاندلی کیس، الیکشن ٹربیونل ڈیرہ غازیخان کے حکم پر دوبارہ گنتی میں ہارنے والا امیدوار 21ووٹوں سے جیت گیاتفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے حلقہ نمبر2سے بلدیاتی الیکشن میں غلام ےٰسین بھٹہ نے 363ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مدمقابل مخالف امیدوار رضوان خان گاڈی ایڈووکیٹ نے 318ووٹ لیکر 49ووٹوں(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

سے شکست کھا گئے تھے جنہوں نے گنتی میں بوگس ووٹ شامل کرنے پر الیکشن ٹربیونل ڈیرہ غازیخان میں دوبارہ گنتی کیلئے 4ماہ قبل رٹ دائر کی تھی جسکی سماعت جاری تھی اور گزشتہ پیشی پر الیکشن ٹربیونل کے جج اعجاز احمد نے دوبارہ گنتی کا حکم دے رکھا تھا گزشتہ روز پیشی تھی جس پر دوبارہ گنتی میں بوگس ووٹ جس پر انگوٹھے لگے ہوئے تھے کئی بغیر دستخط اور مہر کے تھے جبکہ کئی ووٹوں پر ڈبل مہریں لگی ہوئی تھی تمام بوگس ووٹ نکالنے کے بعد دوبارہ گنتی میں بارنے والے امیدوار رضوان خان گاڈی ایڈووکیٹ 308جبکہ جیتنے والے غلام ےٰسین بھٹہ کے 287ووٹ تھے جس پر رضوان خان گاڈی 21ووٹوں سے کامیاب قرار دے دیے گئے اور الیکشن ٹربیونل کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز احمد نے الیکشن کمیشن کو حکم جاری کرتے ہوئے غلام ےٰسین بھٹہ کے جیتنے کا نوٹیفکیشن منسوخ کر کے رضوان خان گاڈی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

دوبارہ گنتی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -