اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس،محکمہ تعلیم کے کسی افسر نے شرکت نہیں کی

اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس،محکمہ تعلیم کے کسی افسر نے شرکت نہیں کی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس جمعہ کو اسمبلی کے کمیٹی روم میں کمیٹی کے چیئرمین خورشید جونیجو اور سندھ کے سینئر وزیر تعلیم و پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کمیٹی کے دیگر ارکان بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم کے کسی افسر نے شرکت نہیں کی ۔ کمیٹی نے افسران کی عدم شرکت کا سخت نوٹس لیا اور اس امر پر برہمی کا اظہار کیا کہ افسران منتخب اداروں کو کوئی اہمیت نہیں دیتے ہیں ۔ کمیٹی نے شرکت نہ کرنے والے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ۔ اس موقع پر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ افسران کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر