کراچی ، ٹیکسٹائل مل پر حملے کے ملزم کی ضمانت منظور

کراچی ، ٹیکسٹائل مل پر حملے کے ملزم کی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ٹیکسٹائل مل پر حملے کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی ہے ۔تاہم حکم دیا ہے کہ عدالتی حکم کے بغیر ملزم ملک سے باہرنہیں جاسکتا ۔جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ٹیکسٹائل مل پر دستی بم سے حملہ کرنے کی کیس ہوئی ۔عدالت نے ملزم عبدالوہاب کی ضمانت 5لاکھ روپے میں منظور کرلی ۔تاہم عدالت نے کہا کہ ملزم عدالتی حکم کے بغیر ملک سے باہر نہیں جاسکتا ۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم عبدالوہاب نے بھتہ نہ دینے پر ٹیکسٹائل مل پر دستی بم حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا تھا ۔ملزم کیخلاف 2013میں تھانہ سائٹ بی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر