کراچی ،پی ایس پی کارکنان کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج

کراچی ،پی ایس پی کارکنان کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے کارکنان کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ پاکستان بازار تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ سیاسی جماعت کے کارکنوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے میں پاک سرزمین پارٹی کے کارکناں کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں سرفراز، دانش، علی، فرید، نعیم اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے کارکن راحیل کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 70/2016 پاکستان بازار میں درج کیا گیا۔مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نامزد ملزمان نے گذشتہ روز پاک سرزمین پارٹی کے کارکن راحیل کے گھر پر حملہ کردیا تھا۔ مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ قتل کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ آخر