اورنگی ٹاؤن میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام ، سکیورٹی گار ڈ زخمی

اورنگی ٹاؤن میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام ، سکیورٹی گار ڈ زخمی

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔فائرنگ سے سکیورٹی زخمی ہوگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن پیر آباد میں نجی بینک میں ڈکیتی کی کوشش بنادی گئی ہے ۔2مسلح ملزمان بینک میں ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے تھے ۔مسلح ملزمان اور بینک کے سکیورٹی گارڈ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔سکیورٹی گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ملزمان ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں بینک کا سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -