اینٹی نار کوٹکس اور رینجرز کا چھاپہ، کروڑوں مالیت کی حشیش برآمد

اینٹی نار کوٹکس اور رینجرز کا چھاپہ، کروڑوں مالیت کی حشیش برآمد

  

کراچی(کرائم رپورٹر)اینٹی نار کوٹکس فورس اور رینجرز نے حب ریور روڈ پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 541 کلو گرام حشیش برآمد کر لی۔ اورنگی میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔اینٹی نارکوٹکس ٹیم نے رینجرز کے ساتھ حب ریور روڈ کے علا قے مشرف کالونی میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 541 کلو گرام حشیش برآمد کر لی تاہم دو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ اینٹی نارکوٹکس ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی حشیش کی بین القوامی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے ہے۔ فرار ہونے والے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -