سندھ ہا ئی کورٹ، ہیٹ اسٹروک سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

سندھ ہا ئی کورٹ، ہیٹ اسٹروک سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہا ئی کورٹ نے ہیٹ اسٹروک سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہے تاہم عدالت نے آئندہ سماعت پر کمشنر کراچی کو ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں ہیٹ اسٹروک سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ کمشنر کراچی ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے اقدامات کی رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کریں اور تمام اضلاع میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے ۔گزشتہ سماعت پر محکمہ صحت اور کمشنر کراچی نے ہیٹ اسٹروک سے متعلق اپنی رپورٹس عدالت میں جمع کرائی تھیں ۔عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ گزشتہ برس کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے سیکڑوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر