آئی فون کو ہیکرز اور ڈیٹ بگ سے بچانے کا آسان طریقہ
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)دو ماہ پہلے آئی فون میں ’’ڈیٹ بگ‘‘ دریافت ہوا تھا جس کے ذریعے پتا چلا کہ آئی فون کو’’یکم جنوری 1970‘‘ کی تاریخ سے کوئی مسئلہ ہے۔اگر آئی فون پر یہ تاریخ مقرر کر دی جائے تو آئی فون بار بار ری اسٹارٹ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ یہ اتنی بار بند ہوتا ہے کہ استعمال کے قابل نہیں رہتا۔ آئی فون صارفین اس حملے سے بچنے کے صرف اپنے قابل بھروسہ وائی فائی نیٹ ورکس سے جڑیں تو بہتر ہے۔ خاص طور پر مفت وائی فائی سے دْور رہیں ورنہ ان کا فون اس حملے کا شکار ہوسکتا ہے۔ایپل نے اس آئی او ایس کے ورڑن 9.3 میں اس مسئلے کر درست کر دیا ہے۔ آئی او ایس 9.3 میں 31 دسمبر 2000 سے پیچھے کی تاریخ مقرر نہیں کی جا سکتی۔