کراچی، منشیات اسمگلنگ کیس ،تفتیشی افسر کو نوٹس جاری

کراچی، منشیات اسمگلنگ کیس ،تفتیشی افسر کو نوٹس جاری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے منشیات اسمگلنگ کیس کے تفتیشی افسر کو 21اپریل کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے ۔گزشتہ برس ملیر سٹی میں اے این ایف نے چھاپہ مارکر منشیات برآمد کی تھی ۔اے این ایف نے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ میں ملوث 13غیر ملکیوں کو گرفتار کیا تھا ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت کی ۔سماعت کے دوران مقدمے کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو 21اپریل کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -