اطا لوی کمپنی کی سندھ میں متبادل توا نا ئی کے منصوبو ں میں دلچسپی

اطا لوی کمپنی کی سندھ میں متبادل توا نا ئی کے منصوبو ں میں دلچسپی

  

کرا چی (اسٹاف رپورٹر) اطا لوی کمپنی ای این آئی نے سندھ میں متبادل توانائی کے منصوبو ں بالخصوص سکھر میں 50میگا وا ٹ شمسی بجلی کا پرا جیکٹ لگا نے میں گہری دلچسپی کا اظہا ر کیا ہے اور بتا یا ہے کہ کمپنی شمسی بجلی ،ہوا سے بجلی اور حیا تیا تی فضلے (BIO MASS) سے بجلی بنا نے میں مہارت کی حا مل ہے اور ان منصو بو ں میں سر ما یہ کا ری کر نا چا ہتی ہے ۔سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ کی چیئرپر سن نا ہید میمن سے آج ان کے دفتر میں ایک اجلا س کے دورا ن ای این آئی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر جا ر جیو گو ئیدی (GIORGIO GUIDI)نے 3رکنی وفد کی قیا دت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ کمپنی سکھر میں 50میگاواٹ شمسی بجلی بنا نے کا پرا جیکٹ لگا نا چا ہتی ہے اور ہوا سے بجلی بنا نے جبکہ حیا تیا تی فضلے سے بجلی پیدا کر نے کے منصو بو ں میں بھی کا م کر سکتی ہے اور ان منصو بو ں کے لئے در کا ر افرا د ی قو ت کی ضروریا ت پوری کر نے کے لئے ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ کے مرا کز کا قیا م بھی کمپنی کے دا ئرہ کا ر میں مو جو د ہے ۔چیئر پر سن ایس بی آئی نا ہید میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت متبا د ل توا نا ئی کے منصو بو ں میں کا م کر نے والی کمپنیو ں کی حو صلہ افزا ئی کر رہی ہے اور اس مقصد کے لئے تما متر در کا ر سہو لیا ت مہیا کی جا رہی ہیں ۔سندھ حکو مت نے منصوبو ں سے پیدا ہو نے والی بجلی کے استعما ل کے لئے سندھ ٹرا نسمیشن اینڈ ڈسپیج کمپنی بھی قا ئم کر دی ہے اور توا نا ئی کی ضروریا ت پو ر ی کر نے کے لئے تما م قا بل عمل منصوبو ں کو بھر پو ر تعا و ن فراہم کیا جا رہا ہے ۔ای این آئی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے بتا یا کہ ان کمپنی 2000ء سے پا کستا ن میں کا م کررہی ہے جبکہ توا نا ئی کے ضمن میں آنے والے شعبو ں میں 80سے زا ئد مما لک میں ان کی کمپنی فعا ل ہے ۔چیئر پر سن ایس بی آئی نے وفد کو سندھ میں سر ما یہ کا ر ی کے لئے اپنے تما متر تعا و ن کا یقین دلا یا ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -