جعلسازی میں ملوث ضلع خانیوال کی54این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ ،25غیر فعال قرار

جعلسازی میں ملوث ضلع خانیوال کی54این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ ،25غیر فعال قرار

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان)محکمہ سوشل ویلفیئر نے مختلف تحقیقاتی ایجنسیوں کی رپورٹ کی روشنی میں مبینہ غیر فعال ہونے ،جعلسازی میں ملوث ہونے پر ضلع خانیوال کی54این جی اوز کی (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

رجسٹریشن منسوخ کردی جبکہ 25این جی اوز کو غیر فعال قرار دے دیا ،تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے این جی اوز کی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ ،تعلیم اور صحت کی آڑ میں ملکی مفادات کو نقصان پہچانے اور دیگر الزامات کے بعد صو بے بھر میں این جی اوز کی سکریننگ کا فیصلہ کیا ضلع خانیوال کی153رجسٹرڈ این جی اوز پر وفاقی اور صوبے کی مختلف تحقیقاتی ایجنسیوں نے تفتیش کی این جی اوز کی فنڈنگ اور ورکنگ بارے خصوصی سکریننگ کی گئی تمام تحقیقاتی ایجنسیوں اور محکمہ سوشل ویلفیئر کی رپورٹوں کے بعد ضلع خانیوال کی54این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ان این جی اوز میں تحصیل خانیوال کی24این جی اوز میں پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈ کوٹ محمدحسین ،سوشل ویلفیئر کونسل 137/10-R،ملت ویلفیئر سوسائٹی کالونی نمبر2،لیڈیز ویلفیئرسوسائٹی اسلام پورہ ،پیس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چک نمبر72/10-R،ینگ ویلفیئر سوسائٹی مخدوم پور، انجمن بہبود مریضاں ،گلبرگ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ،لائف ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ،حامد مرتضیٰ ویلفیئرسوسائٹی سول لائن ،فاطمہ ویلفیئراینڈ ڈویلپمنٹ سوسائٹی سول لائن ،رفاہی تنظیم چک نمبر105/10-R،رحمت ویلفیئرسوسائٹی 154/10-R،سوشیو اکنامک ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن بلاک نمبر13،ساحل ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن بلاک نمبر3،دیہی ترقیاتی سوسائٹی 123/10-آر ،سن رائز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بستی چن شاہ ،الصادق ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن چک نمبر14/8R،برائٹ کیرئیر ویلفیئرسوسائٹی80/10-R،یونائٹینڈ ڈویلپمنٹ سوسائٹی بلاک نمبر8،نور بہادر ویلفیئرسوسائٹی سول لائن ،دی نیشنل فاؤنڈیشن پیپلز کالونی ،بابا جی سوشل اینڈ ویلفیئرایسوسی ایشن پیپلز کالونی ،ادارہ فلاح وبہبود بلاک نمبر10،ریسورس ایڈووکیسی سسٹین ایبل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پیپلز کالونی ،الحمد ویلفیئرسوسائٹی دربار پیر خورشید کالونی نمبر3،پاک ویلفیئرآرگنائزیشن مکی مسجد چوک ،جہانیاں کی منسوخ ہونے والی این جی اوز میں جہانیاں ویلفیئرسوسائٹی ،پیپلز ٹیکنیکل اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی بلاک نمبر5،انجمن فلاح معاشرہ ٹھٹھہ صادق آباد، یو ٹرسٹ ویلفیئرآرگنائزیشن جناح کالونی ،الفیصل ڈویلپمنٹ آرگنازیشن چک نمبر136/10-R،میجی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن جناح کالونی ،میاں چنوں کی منسوخ ہونے والی 6این جی اوز میں اصلاحی کمیٹی چک نمبر105/15-Lونجاری،سوشل ویلفیئرسوسائٹی مہر آباد، لیڈیز ویلفیئرسوسائٹی ،نور السلام ویلفیئرسوسائٹی 125/15-L،انجمن خدمت انسانیت125/15-L،فاطمہ ویلفیئرفاؤنڈیشن علامہ اقبال ٹاؤن اور کبیروالہ کی 15مسنوخ ہونے والی این جی اوز میں ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن فار سوشل ٹاسک آف ایجوکیشن چوک نواں شہر چک حیدرآباد، ٹی بی ایسوسی ایشن ٹاؤن ہال ،رورل آرگنائزیشن فار سوشل ویلفیئراینڈ ایجوکیشن ماہنی سیال ،اصلاح معاشرہ تنظیم موضع کرم شاہ ،اشاعت تعلیم ویلفیئرسوسائٹی عبدالحکیم ،پاکستان رورل انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ وارڈ نمبر5،ینگ اتحاد ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نواح شہر ،سمائل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ،سہارا ویلفیئرآرگنائزیشن ،سپنا ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن موہری پور ،سٹار ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جودھ پور ،رچنا آرگنائزیشن وارڈ نمبر5،سوانی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ،ڈریم ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن وارڈ نمبر6اور کمیونٹی ایم پاور منٹ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جمیل کالونی کبیروالہ شامل ہیں جبکہ ضلع بھر کی25این جی اوز کو غیر فعال قرار دیا ہے جن میں خانیوال کی12این جی اوز میں پیشنٹ ویلفیئرسوسائٹی87/10-R،کیتھولک ویلفیئرسوسائٹی سول لائن ،پاکستان یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام بلاک نمبر12،زینب ویلفیئرفاؤنڈیشن ،جیو پاک ویلفیئرآرگنائزیشن کالونی نمبر3،امانت ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن سول لائن ،انجمن ترقی تعلیم وبہبود اطفال کالونی نمبر1،ڈی والنٹیرز آرگنائزیشن چک نمبر166/10-R،غازی ہیومن رائٹس چوک فاروق اعظم،ایسوسی ایشن آف سوشل اینڈ ڈویلپمنٹ ریچ کالونی نمبر1،الرفیق ویلفیئرآرگنائزیشن فار ڈس ایبلز ،جہانیاں کی غیر فعال قرار دی گئی 3این جی اوز میں روشنی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن 114/10-R،ائیڈیل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن102/10-Rاور بیدار ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن 137/10-R،میاں چنوں کی غیر فعال قرار دی گئی 3این جی اوز میں پیشنٹ ویلفیئرسوسائٹی ،انجمن فلاح وبہبود تلمبہ اور ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن لیاقت روڈ جبکہ کبیروالہ کی غیر فعال قرار دی گئی 8این جی اوز میں ہیڈز ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ سوسائٹی ،ڈون ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ،پرایڈپاکستان رورل ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن ،وومن اینڈ چائلڈ ویلفیئرایسوسی ایشن عبدالحکیم ،الرفعیہ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ،رین بو ویلفیئرآرگنائزیشن ،پائنیر ککڑہٹہ روڈ اور وومن اینڈ چائلڈ ویلفیئرایسوسی ایشن جیمس آباد کبیروالہ شامل ہیں۔

جعلسازی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -