رکشہ ڈرائیور کا خاتون پر تشدد،اغواء کرکے لے گیا،نوجوان فائرنگ سے زخمی

رکشہ ڈرائیور کا خاتون پر تشدد،اغواء کرکے لے گیا،نوجوان فائرنگ سے زخمی

  

ملتان(وقائع نگار)غازی آباد چوک سے نامعلوم رکشہ ڈرائیور کا خاتون پر تشدد،زبردستی اغواء کرکے لے گیا۔پولیس موقع پر پہنچنے کے بعد بھی رکشہ ڈرائیور کا سراغ نہ لگاسکی۔قادرپورراں کے علاقے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے26سالہ نوجوان زخمی،تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کروا دیا (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

گیا ہے۔15پر کال کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بی زیڈ کے علاقے غازی آباد چوک پر کھڑآ رکشہ نمبر3907کا ڈرائیور ایک خاتون کو مار رہا تھا اور اسے گالیاں بھی دے رہا تھا۔اچانک اسی دوران ایک راہگیر وہاں سے گزرا تو اس نے یہ سارا معاملہ دیکھنے کے بعد15پر پولیس کو اطلاع دی لیکن پولیس کے پہنچنے پر رکشہ ڈرائیور خاتون کو رکشے میں بٹھا کر لے گیا۔جب پولیس موقعہ پر پہنچی اور رکشہ ڈرائیور کی تلاش کرنا شروع کیا۔مگر وہ نہ مل سکا۔کافی تلاش کے بعد پولیس واپس چلی گئی اور اطلاع دھندہ بھی واپس چلا گیا۔تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں گزشتہ رات26سالہ حق نواز نامی کو دونامعلوم نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔زخمی تشویش ناک حالت میں نشتر کے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے اطلاعی رپٹ درج کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -