لغاری گروپ آپریشن ضرب آہن کی مکمل حمایت کرتا ہے ، مینا جعفر لغاری
ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) سابق رکن قومی اسمبلی مسز مینا جعفر لغاری نے راجن پور کے کچہ کے علاقہ میں جاری آپریشن کے بارے میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ لغاری گروپ آپریشن ضرب آہن کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ہمیشہ ہم نے جرائم پیشہ افراد اور ان کے سرپرستوں کی مخالفت کی ہے جرائم پیشہ افراد اور ان کے گینگز کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے اور استحکام پاکستان کے لئے ان کا جڑ سے خاتمہ کیا (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )جا ئے اور گینگ کے سرغنہ کو زندہ گرفتار کر کے اس کے سہولت کاروں اور ان کی سرپرستی کر نے والے مقامی سیاست دانوں کے خلاف بھی بلاتفریق کاروائی کی جا نی چاہئے مینا لغاری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آپریشن ضرب آہن میں پنجاب پولیس کو ناکام کہنا غلط ہے یہاں غلط منصوبہ بندی اسلحہ اور وسائل کی کمی کی وجہ سے پولیس کو جانی نقصان اٹھا نا پڑا تاہم ہمیں توقع ہے کہ پاک فوج کی مدد کے ساتھ یہ آپریشن اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا ان گینگز کے سرپرستوں کے نام بھی منظر عام پر آئیں گے انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیوں کا ازالہ تو نہیں کیا جا سکتا ہے تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ان کے خاندانوں کو 50,50لاکھ اور مراعات کا اعلان حوصلہ افزا ء اور شہداء کے خاندانوں کی اشک سوئی ہو سکے گی ۔