ملتان کے 31تھانوں میں تعینات پی او سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ

ملتان کے 31تھانوں میں تعینات پی او سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار ) CPOملتان اظہر اکرم نے کچھ عرصہ قبل ملتان میں اشتہاری مجرموں کو پکڑنے اور جرائم کا خاتمہ کرنے کے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
لئے ملتان کے 31تھانوں میں POسٹاف کی 31ٹیمیں تشکیل تھیں جو روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ CPOآفس بھیجنے کے پابند تھے اور ہر ہفتے CPOملتان خود انکی کارکردگی چیک کرنے کے لئے انہیں CPOآفس میٹنگ کے لئے بلواتے ہیں ، اس ہفتے POسٹاف کی کارکردگی چیک کی گئی جس میں طارق مصطفیٰ TASIانچارج POسٹاف تھانہ مظفر آباد کو اچھی کارکردگی دیکھانے پر 500روپے نقدی انعام دیا ، محمد اقبال TASIانچارج POسٹاف تھانہ قطب پور کو 1000روپے نقدی انعام ، عارف اعجازTASIانچارج POتھانہ نیو ملتان ،اسماعیل TASIکو 1000روپے نقدی انعام، فرحت TASIانچارج POتھانہ قادر پور راں کو 1000روپے نقدی انعام، رضا احسن TASIانچارج POسٹاف تھانہ سٹی شجاعبادکو 1000روپے نقدی انعام، واجد حسین TASIانچارج POتھانہ راجہ رام کو 1000روپے نقدی انعام، عبدالرزاقTASIانچارج POتھانہ سٹی جلالپور کو 5000نقدی انعام اور CCIIتعریفی سرٹیفکیٹ ، اور عبدالمالک TASIانچارج POتھانہ صدر جلالپور کو 500/-روپے کے نقدی انعامات دئیے ۔
جائزہ