محمد پور گھوٹہ میں 2 ڈاکو فرارہوتے شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے ، 2 فرار
ملتان ( وقائع نگار) محمد پور گھوٹہ میں 4 نا معلوم ڈاکو واردات کر کے فرار ہونے لگے تو 2 ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے عوام نے ڈاکوؤں کی (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
درگت بنا ڈالی ، پولیس کو اطلاع دینے پر 2 ڈاکو فرار ہو گئے جبکہ 2 ڈاکوؤں کو پولیس نے گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ملزمان کے ہمراہ ہی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے رات گئے تک چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رہا تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے محمد پور گھوٹہ میں گزشتہ روز 4 نا معلوم ڈاکوؤں نے مقامی شخص کو اسلحہ کے زور پر روکا اور اس سے نقدی چھین کر فرار ہونے لگے جس پر وہاں کے رہنے والے افراد نے مل کر چاروں ڈاکوؤں کو قابو کر لیا اور خوب انکی درگت بنائی ۔ اس دوران پولیس کو 15 پر اطلاع دی پولیس کے پہنچتے قبل ہی 2 ڈاکو فرار ہو گئے جبکہ 2 ڈاکوؤں کو عوام نے پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس نے دونوں ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد کر کے انہیں نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے رات گئے تک چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رہا۔ پولیس کو گرفتار ملزمان نے اپنا اپنا نام ارشد اور رمضان بتایا ہے جبکہ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔