بین الاضلاعی گینگز کے سرغنہ گرفتار ٗ 2کاریں ٗ 10موٹر سائیکل ٗسامان برآمد

بین الاضلاعی گینگز کے سرغنہ گرفتار ٗ 2کاریں ٗ 10موٹر سائیکل ٗسامان برآمد

ملتان (مہر احمد رضا سیال سے) ضلعی پولیس ملتان نے کار ، موٹرسائیکل چوری اور نقب زنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگز کے 3سرغنہ کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار 3ملزمان نے دوران تفتیش ملتان سمیت صوبہ بھر میں درجنوں وارداتیں کرنا تسلیم کیں اور قبضے سے 2کاریں ، 10موٹر (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

سائیکل ، گھریلو سامان اور نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا آئندہ چند روز میں مذکورہ ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں زرائع کے مطابق سی پی او ملتان ایس ایس پی اظہر اکرم نے ملتان میں بڑھتی ہوئی چوری، ڈکیتی ، نقب زنی و دیگر وارداتوں کی روک تھا م کیلئے خصوصی ٹیم کو ٹاسک دیا کہ وارداتوں میں ملوث افراد کو گرفتار کریں اور ان سے شہریوں کا لوٹا ہوا مال برآمد کر کے واپس کروائیں اس سلسلے میں ملتان پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے کار، موٹر سائیکل اور نقب زنی جیسی وارداتوں میں ملوث 3بین الاضلاعی گروہ کے سرغنہ جن میں ملزم عبداالشکور ، ندیم اور شاکر کو مختلف اضلاع سے گرفتار کیا حکمران کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں ملزم ندیم چوروں کا سرغنہ ،عبدالشکور کا چوروں کا سرغنہ جبکہ شاکر (نقب زنی ) گھر کے تالے توڑ کر چوری کرنیوالے گروہ کا سرغنہ ہے ملزمان نے پولیس کو دوران تفتیش ملتان سمیت صوبہ بھر کے دیگر اضلاع میں درجنوں وارداتیں کرنا تسلیم کیں پولیس نے تینوں بین الاضلاعی گروہ کے سرغنان سے 2کاریں، 10موٹر سائیکل اور گھریلو سامان و نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کے سامان برآمد کر لئے ہیں زرائع کے مطابق مذکورہ تینوں بین الاضلاعی گروہ کے سرغنان سے آئندہ چند روز میں اہم انکشافات اور جدید ریکوری متوقع ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر