چھوٹو گینگ کو طاقتور بنانے والے بے نقاب کئے جائیں،خالد محمود ازہر

چھوٹو گینگ کو طاقتور بنانے والے بے نقاب کئے جائیں،خالد محمود ازہر

خانیوال (نمائندہ پاکستان)چھوٹو گینگ کو طاقتور اور بااثر بنانے والوں کو بے نقاب کیا جائے پاکستان میں نان ایشوز کو ایشو بناکر اصل ایشوز سے توجہ ہٹانا معمول بن چکا کل بھوشن یادلو کا معاملہ دبانے کے لئے پانامہ لیکس کے انکشافات منظر عام پر آئے پانامہ لیکس کے انکشاف پر کئی ماہ قبل سے تحقیقات جاری (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

تھیں مگر عالمی قوتوں کے ایجنڈے کے مطابق انکشافات کو مناسب وقت تککے لئے روکا گیا بھارتی دراندازی پر پاکستان سراپااحتجاج بنا تو پانامہ لیکس نے کل بھوشن یادیو سے توجہ ہٹانے کے لئے دھماکہ کردیا ۔نواز شریف کا لندن جاناکسی نئے لندن پلان کیطرف اشارہ ہے ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی خالد محمود ازہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ راجن پور جیسے حساس علاقہ میں20سال سے جرائم پیشہ عناصر موجود تھے میڈیا اپوزیشن کے مطابق ان خطرناک گینگز کو بھارتی سرپرستی اورتعاون حاصل ہے اور دہشتگردوں کے پاس اسلحہ بھی بھارتی ہے قوم یہ سوال کرتی ہے کہ اتنا طویل عرصہ تک کسی چیز کا انتظار کیا گیا اور چھوٹو گینگ کو ریلیف کیو ں دیا گیا بیس سال قبل وڈیروں کی گاڑیاں صاف کرنے والا چھوٹو پندرہ ہزارایکڑ رقبہ پر کیسے قابض ہوا چھوٹو گینگ کے سرپرستوں کو بھی نے نقاب کیا جائے اور وہ لوگ بھی منظر عام پر لائے جائیں جو بھتہ اور تاوان کی رقم سے حصہ وصول کرتے تھے۔

خالد محمود ازہر

مزید : ملتان صفحہ آخر