موٹر سائیکل رکشہ سڑک کے کنارے کھڑے منی ٹرک سے جاٹکرایا،نوجوان جاں بحق

موٹر سائیکل رکشہ سڑک کے کنارے کھڑے منی ٹرک سے جاٹکرایا،نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گگو منڈی( نامہ نگار)تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ سڑک کنارے کھڑے منی ٹرک سے ٹکرا گیا ۔ایک نوجوان ہلاک دو شدید زخمی ۔ایک زخمی کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نو بجے کے قریب بستی محمد پورہ کے رہائشی تین دوست جہاں زیب ولد عبدالرشید ،نبیل ولد عبدالطیف اور قربان ولد اقبال موٹر سائیکل رکشہ پر سوار دربار با با فرید گنج شکر پاک پتن جا رہے تھے جب وہ چک نمبر 225/E.B(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
کے قریب پہنچے تو رکشہ بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے مزدا ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں جہاں زیب موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ قربان اور نبیل شدید زخمی ہو گئے ۔حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچایا لیکن ڈاکٹرز نے تشویشناک حالت کے باعث قربان کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا ۔متوفی نوجوان جہاں زیب کو سہ پہر تین بجے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔