چھوٹو گینگ کیخلاف جام شہادت نوش کرنیوالے پولیس افسران اور اہلکاروں نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا،سیت پور کے شہری

چھوٹو گینگ کیخلاف جام شہادت نوش کرنیوالے پولیس افسران اور اہلکاروں نے قوم کا ...

  

سیت پور (نمائندہ پاکستان ) کچہ کے علاقہ میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کے دوران ایس ایچ او سمیت 7پولیس اہلکاروں نے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

جام شہادت نوش کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ،چھوٹو گینگ سمیت تمام جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے اور 18سء زائد مغوی پولیس اہلکاروں کو فوری بازیاب کرایا جائے ،ان خیالات کا اظہار شہریوں حاجی مظہر حسین کلاچی ،حاجی اظہر حسین عمرانی ،رانا ثنا ء اللہ کونسلر ،شیخ عبدالجبار ،شیخ محمد فاروق ،منور حسین بزدار ،نادر عباس شیدی ،خضر عباس حیدری اور شیخ محمد صارم نے پریس کلب سیت پو ر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -