کچہ آپریشن کے شہداء کو خراج تحسین ، ڈاکوؤں کی سفاکیت کیخلاف رحیمیار خان میں احتجاجی مظاہرہ

کچہ آپریشن کے شہداء کو خراج تحسین ، ڈاکوؤں کی سفاکیت کیخلاف رحیمیار خان میں ...

  

رحیم یارخان(بیورو نیوز ) پاکستان قومی موومنٹ کے چےئرمین سرداراحمدگوپانگ کی قیادت میں کچہ کے علاقہ میں آپریشن ضرب آہن (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

کے دوران شہیدہونے والے پولیس ملازمین کوخراج تحسین پیش اورڈاکوؤں کی سفاکانہ کارروائیوں کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاج کیاگیا‘ احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی آئی کے رہنماء مظہراقبال چٹھہ‘ رانامنظور‘ خالدمحمودایڈووکیٹ‘ کلرکس بارایسوسی ایشن کے صدرمظفرحسین‘ نائب صدرتوقیرعابد‘ ملک اکمل‘ سمیع اللہ‘ آصف برڑہ‘ راناعلی‘ طاہرسانگی‘چوہدری ابرار‘ راناعمران‘ محمدشہزادودیگرنے کثیرتعدادمیں شرکت کی‘ اس موقع پرسرداراحمدگوپانگ نے کہاکہ وہ کچہ آپریشن میں شہیدہونے والے پولیس ملازمین کی جرات کوسلام پیش کرتے ہیں ‘ ان کوحکومت کی طرف میڈلزاورانعامات کااعلان کرناچاہئے ‘ مظاہرہ کے اختتام پرشہیدہونے والے پولیس ملازمین کی مغفرت اورزخمیوں کی جلدصحتیابی کے لیے دعاکی گئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -