اسلام آباد،اراضی پر قبضہ کرنیکی کوشش،دس افرادکیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد،اراضی پر قبضہ کرنیکی کوشش،دس افرادکیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)سہالہ پولیس نے موضع داخلی سہالہ کی قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے دس افراد کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔مدعی مقدمہ قربان حسین نے پولیس کوبتایاکہ ملزم مزمل نے اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ جومسلح تھے مدعی کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیاگیاہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر